۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کہا: بلاشبہ مجرم صیہونی حکومت اور وہ تمام افراد جو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جرم میں ملوث تھے، ان کو اس گھنونے جرم کی سزا دی جائے گی، اور ان شاء اللہ یہ سارے کے سارے سخت انتقام کی زد میں آکر کچلے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیاہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مخلص، مومن اور مجاہد جناب اسماعیل ھنیہ کی المناک اور دردناک خبر شہادت سن کر بہت تکلیف ہوئی۔

اسماعیل ھنیہ ایک بہادر اور فکرمند مجاہد ان تھے اور ان ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے جس نے حالیہ دہائیوں میں فلسطینی عوام کی اسلامی جدوجہد میں اپنی تمام تر قوتیں اور امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے قدس کی آزادی کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے ٹارگٹ کلنگ میں اپنے عزیزوں کی ایک بڑی تعداد کو کھو دیا اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دی، یہ شہادت ان کی دیرینہ خواہش تھی اور ان کے خون سے مزاحمتی محاذ کو مزید تقویت ملے گی اور مزاحمت اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

بلاشبہ اس مجرمانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا اور اس شہید اور شہدائے راہ قدس کے خون کا نتیجہ مظلوم فلسطینی قوم کی فتح اورآزادی ہوگی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ فلسطینی قوم بالخصوص تحریک حماس اور اس کے دیگر حامیوں کو اس مجاہد کی شہادت پر تبریک و تعزیت پیش کرتی ہے، اور دعا گو ہے کہ خدا اس فلسطینی قوم اور غزہ کے عوام کو نصرت، عزت اور فتح نصیب فرمائے۔

بلاشبہ مجرم صیہونی حکومت اور وہ تمام افراد جو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جرم میں ملوث تھے، ان کو اس گھنونے جرم کی سزا دی جائے گی، اور ان شاء اللہ یہ سارے کے سارے سخت انتقام کی زد میں آکر کچلے جائیں گے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Mhammad PK 07:16 - 2024/08/04
    0 0
    بسم اللہ الرحمن الرحیم آنا للّہ و انا الیہ تاجروں ۔و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون ۔ کسی ور مقام سے تین بعد پہنچا انٹرنیٹ چلانا شروع کیا تو دیکھا کہ ایران کا مہمان ایران قتل ھوا ۔یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر اعتبار نہیں نہیں آرھا تھا ۔ سر چکرا کر رہ گیآ ۔ وقت کے ابن ملجم آپنے مذموم مقصد کامیاب ھوا تھا ۔ نقش علی پر پر چلنے والے کو ذکر الھی کے دوران شھید کیا گیا تھا محلہ ایران سے باھر کا ھو یا ایران کے اندر سے ھر حال میں کوئی مرتضی کشمیری ملوث ھے ۔ انٹیلیجنس لپس انقلاب دشمن فلسطین دشمن یہاں سر گرم دکھائی دیتا ھے صدر رجائی وزیر اعظم باھر ر ۔۔ایٹمی سائنسدان صدر رئیسی کی شہادتیں زیادہ تر اندرونی دشمن کی کارستانی کو ظاھر کر تی ھے گھر سے گھر کو آگ لگنا بھی ماضی میں اموی یہود و نصاری کے کرتوت رھا ھے ۔امام حسن مجتبی علیہ افضل التحیات و السلام کو آپ کی زوجہ جعدہ نے دراھمن کم بخس مودودی اور مذموم مقاصد کے لئے فرزند پیغمبر کو شھید کیا ۔لیکن جعدہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ھوسکی۔ ۔ انشاء اللہ آج بھی امریکہ و اسرائیل اور ان کے ایجنٹ اپنے مقصد کامیاب نہیں ھوں گے ۔ اس واقعی پر ا فلسطین حزب اللہ حماس اور ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ھیں۔